Sunday, September 8, 2024

جعلی پے چیک دینے پر پی آئی اے کے تین ملازم گرفتار

جعلی پے چیک دینے پر پی آئی اے کے تین ملازم گرفتار
August 24, 2015
کراچی(92نیوز)ایف آئی اے حکام کارپوریٹ کرائم سرکل نے  پی آئی اے کے تین ملازمین کو جعلی پے چیک دینے پر گرفتار کرلیا۔ ملزموں نے قومی خزانے کو بارہ لاکھ ڈالرز سے زائد کا نقصان پہنچایا تھا ۔ تفصیلات کےمطابق پی آئی اے کے تین ملازموں تحسین شیخ ، محمد اشفاق اور اسٹورسپر وائزر محمد علی کو ایف آئی اے حکام نے جعلی پے چیک پر گرفتار کرلیا۔ ملزموں نے  کینیڈین کمپنی سے جعلی پے آرڈر کے ذریعے اسپیرپارٹس کی خریداری کی تھی  ۔ گرفتار ملزموں نے 12لاکھ 85ہزار ڈالرز سے زائد کا قومی خزانے کو نقصان پہنچایا تھا ۔