Friday, April 19, 2024

جعلی پولیس مقابلہ اور راؤ انوار پرمبینہ خودکش حملہ، ایف آئی آر خفیہ

جعلی پولیس مقابلہ اور راؤ انوار پرمبینہ خودکش حملہ، ایف آئی آر خفیہ
January 21, 2018

کراچی (92 نیوز) کراچی میں شاہ لطیف ٹاؤن کے جعلی پولیس مقابلے اور راؤ انوار پر مبینہ خودکش حملے کی ایف آئی آر منظرعام پر نہیں لائی جا رہی۔ دوسری طرف ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثناءاللہ عباسی کا نقیب کے رشتہ داروں سے رابطہ ہوگیا۔

راو انوار معطل  ہوکربھی بااثر۔ شاہ لطیف کے جعلی مقابلے اورمبینہ خودکش حملے کے مقدمات منظرعام پرنہیں لائے جارہے۔

تفتیشی ذرائع کے مطابق دونوں واقعات کے ایف آئی آر درج ہوگئی ہیں، لیکن انہیں خفیہ رکھا جا رہا ہے۔ ایف آئی آر کے مندرجات سامنے آنے کے بعد راو انوار کی مشکلات مزید بڑھ سکتی ہیں۔

دوسری جانب ایڈشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثنااللہ عباسی کا خیبر پختونخوا میں نقیب اللہ کے قریبی رشتے داروں سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

نقیب اللہ کے رشتے داروں نے سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا۔ ثنااللہ عباسی نے فول پروف سیکیورٹی دینے کی یقین دہانی کروائی۔

ثنااللہ عباسی نے بتایا کہ نقیب اللہ کے رشتے داروں کو سیکیورٹی فراہم رکنے کے لئے آئی جی کے پی کے سے بھی رابطہ کیا۔  

ثنااللہ عباسی نے کہا کہ کوشش ہے کہ نقیب اللہ کے رشتے دار جلد آکر ملاقات کریں، تفصیلات بتائیں اور اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کروائیں۔ ایڈیشنل آئی جی نے بتایا کہ کمیٹی کے مزید اجلاس ہونگے اور مزید پیش رفت بھی ہوگی۔