Friday, April 19, 2024

جعلی پائلٹ لائسنس اسکینڈل میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے 6 افسران گرفتار

جعلی پائلٹ لائسنس اسکینڈل میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے 6 افسران گرفتار
January 29, 2021

کراچی (92 نیوز) ایف آئی اے نے جعلی پائلٹ لائسنس اسکینڈل میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کے چھ افسران کو گرفتار کرلیا۔ تین کیسز میں چالیس پائلٹ، آٹھ افسران اور ایک نجی شخص شامل ہے۔

جعلی پائلٹ لائسنس اسکینڈل کے حوالے سے ایف آئی اے نے بڑی کارروائی کی۔ سول ایوی ایشن کے چھ افسران کو گرفتار کرلیا گیا۔
ڈائریکٹر ایف آئی اے منیر احمد شیخ کے مطابق  گرفتار کئے جانے والوں میں ایڈیشنل ڈائریکٹر لائسنس سول ایوی ایشن خالد محمود، سینئر جوائنٹ
ڈائریکٹر فیصل منصور انصاری شامل ہیں۔

سینئر جوائنٹ ڈائریکٹر آصف الحق، ایڈیشنل ڈائریکٹر محمود حسین بھی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ سینئر سپرنٹنڈنٹ عبدالرئیس اور پائلٹ محمد ثقلین کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق تین کیسز میں چالیس پائلٹ، آٹھ افسران اور ایک شخص کو نامزد کیا گیا ہے مقدمات پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 409، 420، 468، 471، 162، 109، 34 اور پری وینش آف کرپشن ایکٹ کے
تحت درج کیے گئے ہیں۔ ایف آئی اے نے جعلی لائسنسز کے اجراء کی تحقیقات کا آغاز ایوی ایشن ڈویژن کے مراسلے پر کیا تھا۔

مشتبہ لائسنسز کے حامل 141 پائلٹس میں سے 102کا تعلق پی آئی اے سے تھاابتدائی محکمانہ تحقیقات میں ان پائلٹس میں سے 28 کے لائسنس معطل جبکہ 7 کے منسوخ کردیئے گئے تھے۔ لائسنسز کا اسکینڈل پی آئی اے طیارہ کراچی میں شہری آبادی پر گرنے کے بعد منظرعام پر آیا۔