Friday, April 19, 2024

جعلی ٹرسٹ ڈیڈ جمع کرانے کا کیس، مریم نواز کو طلبی کا نوٹس جاتی امرا میں موصول

جعلی ٹرسٹ ڈیڈ جمع کرانے کا کیس، مریم نواز کو طلبی کا نوٹس جاتی امرا میں موصول
July 10, 2019
 لاہور (92 نیوز) ایون فیلڈ ریفرنس میں نوٹس جمع کرانے کے مقدمے میں نیب لاہور نے مریم نواز کی طلبی کا سمن جاتی عمرہ موصول کروا دیا۔ ذرائع کے مطابق نیب کی خصوصی ٹیم نے پولیس کے ہمراہ نوٹس موصول کروایا۔ احتساب عدالت نے مریم نواز کے سمن تعمیل کے لیے نیب لاہور کو بھجوائے تھے۔ نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ نیب بنام مریم نواز مقدمے میں فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس جی الیون حاضری کو یقینی بنایا جائے۔ سمن میں مریم نواز کو انیس جولائی کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ درخواست میں نیب نے موقف اپنایا کہ مریم نواز نے جعلی دستاویزات پیش کرکے انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی اور کیلبیری فونٹ والی جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پیش کی۔ نیب نے استدعا کی کہ عدالت ملزمہ کو سیکشن 30 کے تحت سزا سنائی جائے۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ جعلی دستاویزات دینے پر ملزم یا گواہ کو دس سال قید بامشقت ہو سکتی ہے۔