Friday, April 26, 2024

جعلی ٹرسٹ ڈیڈ جمع کرانے پر مریم نواز 19 جولائی کو احتساب عدالت طلب

جعلی ٹرسٹ ڈیڈ جمع کرانے پر مریم نواز 19 جولائی کو احتساب عدالت طلب
July 9, 2019
 اسلام آباد ( 92 نیوز) ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ جمع کرانے پر احتساب عدالت نے مریم نواز کو 19 جولائی کو طلب کر لیا ۔ جج محمد بشیر نے مریم نواز کو نوٹس جاری کیا۔ درخواست میں نیب نے موقف اپنایا کہ مریم نواز نے جعلی دستاویزات پیش کرکے انصاف کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی اور کیلبیری فونٹ والی جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پیش کی۔ نیب نے استدعا کی کہ عدالت ملزمہ کو سیکشن 30 کے تحت سزا سنائی جائے۔ ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ جعلی دستاویزات دینے پر ملزم یا گواہ کو دس سال قید بامشقت ہو سکتی ہے۔ عدالت نے نیب کی درخواست پر مریم نواز کو طلبی کا سمن جاری کر دیا اور ہدایت کی کہ 19 جولائی کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش ہوں۔