Saturday, April 20, 2024

جعلی ووٹ کاسٹ کرنےکےالزام میں تین پریذائیڈنگ آفیسرز سمیت چار افراد گرفتار

جعلی ووٹ کاسٹ کرنےکےالزام میں تین پریذائیڈنگ آفیسرز سمیت چار افراد گرفتار
April 23, 2015
کراچی(92نیوز)سندھ رینجرز نے حلقہ این اے دو سو چھیالیس کے ضمنی انتخاب کے دوران جعلی ووٹ کاسٹ کرنے کے الزام میں تین پریزائڈنگ آفیسرز سمیت چار افرادکو گرفتار کرلیا۔ جرم ثابت ہونے پر دوافراد کو قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرز نے ضمنی انتخابات کے دوران سیکورٹی فراہم کرنے کا وعدہ تو پورا کیا ہی ساتھ ہی دھاندلی کی کوشش اور بوگس ووٹ ڈالنے  والوں کے خلاف بھی  کارروائیاں شروع کردیں۔ رینجرز نےدہلی اسکول میں جعلی ووٹوں کی اطلاع پر پریزائڈنگ افسر سید ماجد علی  اور ایک شخص ریحان احمد کو گرفتار کرلیا۔ جرم ثابت ہوا تو مجسٹریٹی اختیارات  استعمال کرتے ہوئے پریزائڈنگ افسر سید ماجد علی کو  تین ماہ قید اور پانچ ہزار جرمانہ جبکہ ریحان  احمد کو چھ ماہ قید اور پانچ ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ شریف آباد میں بھی رینجرز متحرک نظر آئی اور پولنگ اسٹیشن نمبر 156زبیدہ اسکول کے پریزائڈنگ افسر جاوید صدیقی کو حراست میں لے لیا،غریب آباد سندھ ڈسپنسری پولنگ اسٹیشن سے  ایک خاتون ووٹر مہر چرا کر لے گئیں غفلت برتنے پر خاتون اسسٹنٹ پریزائڈنگ آفیسر کو بھی رینجرز نے حراست میں لے لیا۔ پولنگ اسٹیشن پر ڈیڑھ گھنٹے کے تعطل کے بعد پولنگ دوبارہ شروع ہوئی۔