Saturday, May 11, 2024

جعلی مقابلے میں 3 کشمیریوں کی شہادت کیخلاف بھارتی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں آج ہڑتال

جعلی مقابلے میں 3 کشمیریوں کی شہادت کیخلاف بھارتی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں آج ہڑتال
November 25, 2021 ویب ڈیسک

سری نگر (92 نیوز) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی سفاکیت جاری ہے، جعلی مقابلے میں تین کشمیریوں کی شہادت کے خلاف مقبوضہ وادی میں آج ہڑتال ہے۔

غیر قانونی طورپربھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں معصوم شہریوں کے قتل کے خلاف ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس کےغیر قانونی طورپرنظر بند چیئرمین مسرت عالم بٹ نے دی، تمام دکانیں اور تجارتی مراکز بند ہیں جبکہ سڑکوں پر گاڑیوں کی آمدورفت انتہائی کم ہے۔

سرینگر میں شہادتوں کی خبر سنتے ہی خواتین گھروں سے باہر آ گئیں، ایک ماں کا کہنا تھا یہ کب تک چلے گا، کیا ہم بچے شہید ہونے کیلئے پالیں، ہماری کوئی نہیں سن رہا۔

لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور آزادی کے نعرے لگانے لگے، ایک ماں کانپتے ہاتھوں سے اپنے بیٹے کا شناختی کارڈ دکھاتی رہی۔

بھارتی فوجیوں نے گذشتہ روز سرینگر کے علاقے رام باغ میں تین شہریوں اور15 نومبر کو حیدر پورہ میں ایک جعلی مقابلے میں چار افراد کو ایک جعلی مقابلے میں گولی مار کر شہید کر دیا تھا۔

حریت چیئرمین نے بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں بے گناہ شہریوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی مظالم کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتے اوروہ جدوجہد آزادی کو اسکے منطقی انجام تک جاری رکھیں گے۔