Saturday, May 4, 2024

جعلی مشروب فیکٹری پر چھاپہ جعلی بوتلیں برآمد،مالک کی بجائے مزدورگرفتار

جعلی مشروب فیکٹری پر چھاپہ جعلی بوتلیں برآمد،مالک کی بجائے مزدورگرفتار
May 27, 2015
شیخوپورہ(ویب ڈیسک)تھانہ فیکٹری ایریا کوٹ عبدالمالک پولیس نے قلعہ ستار شاہ کے قریب علی ٹاون میں قائم ایک جعلی مشروب فیکٹری پر چھاپہ مار کر ملٹی نیشنل کمپنی کے لیبلز سے تیار کردہ لاکھوں بوتلیں جعلی مشروب برآمد کرکے اصل ملزمان کو گرفتار کرنے کی بجائے ملحقہ فیکٹری سے مزدوروں کو گرفتار کرکے ملزم ٹھہرا دیا۔ ایک مشروب ساز رجسٹرڈ ادارہ نے جعلی مشروب فیکٹری کا سراغ لگا کر علاقہ پولیس کے ذریعے فیکٹری پر چھاپہ مارا تو بھاری مقدار میں ملٹی نیشنل کمپنی کے جعلی لیبلز کی لاکھوں جعلی بوتلیں پکڑی گئیں پولیس نے اصول اور فرض کی ذمہ داری کی ادائیگی کو بجالاتے ہوئے  ملزمان کی بجائے ساتھ والی فیکٹری میں کام کرنے والے مزدوروں سمیت پانچ 5ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ ٹی اوآر فیروزوالہ نے جعلی مشروب فیکٹری کو سیل کر دیا ہے۔