Friday, April 19, 2024

جعلی لائسنس میں ملوث سی اے اے افسروں کے خلاف تحقیقات شروع

جعلی لائسنس میں ملوث سی اے اے افسروں کے خلاف تحقیقات شروع
August 4, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) جعلی لائسنس والے پائلٹس کیخلاف ایف آئی اے کا گھیرا تنگ ہو گیا۔ جعلی لائسنس میں ملوث سی اے اے افسروں کے خلاف تحقیقات شروع ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے لائسنس سے متعلق کچھ ریکارڈ حاصل کر لیا۔ سی اے اے کے ملوث افسروں کے خلاف مکمل کی گئی تحقیقاتی رپورٹ بھی طلب کی گئی ہے۔ ایف آئی اے نے 262 جعلی لائسنس پائلٹس کی تیار رپورٹ کے دستاویزات بھی حاصل کرلیے۔ سی اے اے میں جعلی لائسنس میں مدد دینے والے افسران کی کیخلاف بھی ایف آئی اے کی تحقیقات جاری ہے۔ ایف آئی اے نے سی اے اے لائسنس برانچ کا ڈیٹا بھی حاصل کر لیا۔ ایف آئی اے سی اے اے کی طرف سے پائلٹس کو جاری لائسنس سے متعلق ڈیٹا کا فارنزک تجزیہ کرنے میں مصروف ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے ایف آئی اے کو تحقیقات جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل جعلی لائسنس پائلٹس سے متعلق سی اے اے کے ملوث افسران کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے۔