Friday, April 26, 2024

جعلی شناختی کارڈ بنانے والے نادرا کے سابق و موجودہ ملازمین کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

جعلی شناختی کارڈ بنانے والے نادرا کے سابق و موجودہ ملازمین کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز
September 10, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وزیر داخلہ  چودھری نثار علی خان کے حکم پر جعلی شناختی کارڈ بنانے والے نادرا کے موجودہ اور سابق ملازمین کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق گذشتہ تین ماہ سے جاری شناختی کارڈز کی تصدیقی مہم کے دوران جعلی شناختی کارڈ جاری کرنے والوں کی نشاندہی ہوئی تو قانون حرکت میں آیا۔ جعلی شناختی کارڈز کے اجرا میں ملوث  اٹھارہ افراد کے خلاف مقدمات درج  کئے گئے، جن میں سے آٹھ  اہلکاروں کوگرفتار کر لیا گیا ہے  جبکہ  دس کی گرفتاری کےلیے چھاپے  مارے جا رہے ہیں، وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ  نادرا کو جعل سازوں اور پاکستان کی شہریت بیچنے والوں سے پاک کر دیا جائے گا۔ ۔