Friday, April 19, 2024

جعلی شادی اسکینڈل ، 11 چینی ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیے گئے ‏

جعلی شادی اسکینڈل ، 11 چینی ملزم جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیے گئے ‏
May 13, 2019
لاہور ( 92 نیوز) لاہورکی ضلع کچہری میں جعلی شادی اسکینڈل  کیس کے 11 چینی باشندوں کے جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر پیشی  ہوئی ، عدالت نے تمام چینی باشندوں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھیج دیا ۔ ادھر ایک پاکستانی خاتون نے اپنے چینی شوہر کا شناختی کارڈ بنوانے کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع  کرلیا ، عدالت نے معاملے پر نادرا سے جواب طلب کرلیا۔ شادی کا جھانسہ دے کر پاکستانی لڑکیوں کی خریدوفروخت کے الزام میں گرفتار 11 چینی باشندوں کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پرجیل منتقل کردیاگیا۔

چینی باشندے کا پشاور میں بھی پاکستانی لڑکی سے شادی کرنے کا انکشاف

عدالت نے آئندہ سماعت پر جعلی شادی اسکینڈل کے ملزموں کا چالان طلب کرلیا،   پیشی کے لیے آنے والے  چینی باشندے میڈیا کے کیمروں کو دیکھ کر منہ چھپاتے رہے۔ ایف آئی اے کی جانب سے گرفتار ملزموں کوہتھکڑیوں میں عدالت کے روبرو پیش کیاگیا،عدالتی حکم پر ملزموں کی حاضری مکمل کی گئی،عدالتی معاونت اور چینی باشندوں کی سہولت کےلئے مترجم بھی عدالت میں موجود تھا۔ دوسری جانب 92 نیوز نے شادی کے نام پر غریب افراد کو دھوکہ دینے کے لئے اپنے کوائف تبدیل کرنے والے مزید دو چینی نوسربازوں کا سراغ لگالیا۔ دونوں چینی باشندوں نے خود کو غیرشادی شدہ اور مسلمان ظاہر کیا جبکہ اصل دستاویزات میں دونوں چینی باشندے پہلے سے شادی شدہ اور غیرمسلم تھے، جعلی دستاویزات ثابت ہونے پر دونوں ملزمان فینگ یوشائنگ اور ہوین چنگ واپس چین فرار ہوگئے۔ جہاں ایک طرف ملک بھر میں چینیوں کی جعلی شادیوں کا چرچا ہے تو دوسری جانب پاکستانی لڑکی نے اپنے چینی شوہر کے شناختی کارڈ کےلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔ [caption id="attachment_223258" align="alignnone" width="500"]پاکستانی لڑکی نے اپنے چینی شوہر کے شناختی کارڈ کےلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔ پاکستانی لڑکی نے اپنے چینی شوہر کے شناختی کارڈ کےلئے عدالت سے رجوع کرلیا۔[/caption] خاتون نے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی کہ چینی باشندے سے پسند کی شادی کی، نادرا چینی شوہر کا شناختی کارڈ جاری نہیں کر رہا۔ جسٹس شاہد کریم نے خاتون کی درخواست پر نادرا سے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیاہے۔