Friday, March 29, 2024

جعلی سمز نادرا، پی ٹی اے اور ایف آئی اے کیلئے بڑا چیلنج بن گیا

جعلی سمز نادرا، پی ٹی اے اور ایف آئی اے کیلئے بڑا چیلنج بن گیا
December 26, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) جعلی سمز نادرا، پی ٹی اے اور ایف آئی اے کیلئے بڑا چیلنج بن گیا۔ پی ٹی اے نے سموں کے اجراء کے لئے بائیومیٹرک کی جگہ لائیو فنگر ڈی ٹیکشن ڈیوائسز متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

پی ٹی اے نے ٹیلی کام آپریٹرز کو مرحلہ وار ایل ایف ڈی ڈیوائسز پر منتقلی کی ہدایت کر دی۔ ملک بھر میں 3 لاکھ سم بائیومیٹرک سینٹرز کو ایل ایف ڈی پر منتقل کیا جائے گا۔

موبائل آپریٹرز نے پہلے مرحلے میں بیشتر مقامات پر سم ایل ایف ڈی ڈیوائسز پر تصدیق شروع کر دی ہے۔ پی ٹی اے کے مطابق اب تک 7 لاکھ 32 ہزار جعلی سموں کی نشاندہی کی جا چکی ہے۔ 5 لاکھ 80 ہزار ایسی سموں کی نشاندہی ہوئی ہے جو افراد وفات پا چکے ہیں۔ جعلی سموں کے اجراء میں موبائل آپریٹرز اور فرچائزز بھی ملوث ہیں۔

ٹیلی کام ذرائع  کا کہنا ہے کہ ایل ایف ڈی میں متعدد شکایت  ملی ہیں جو لائیو فنگر ڈی ٹیکشن میں ناکام ہوئے۔ بائیومیٹرک نظام کے لئے مشینوں کی خریداری پر بہت اخراجات آتے ہیں۔ روز روز نئے نظام کے لئے نئی مشینوں کی خریداری کرنا مشکل ہو گا۔