Sunday, May 12, 2024

جعلی راجکماری سرجری کا بہانہ بنا کر باہر جانا چاہ رہی ہیں، فردوس عاشق

جعلی راجکماری سرجری کا بہانہ بنا کر باہر جانا چاہ رہی ہیں، فردوس عاشق
February 16, 2021

لاہور (92 نیوز) معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں، جعلی راجکماری سرجری کا بہانہ بنا کر باہر جانا چاہ رہی ہیں، عمران خان سرجن ہیں ان کی سرجری پاکستان میں ہی یقینی بنائیں گے۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ضمیر کے خریدوفروخت کی منڈیاں اپنی موت آپ مر جائیں گی، تجویز کنندہ، تائید کنندہ اور نامزد امیدوار تینوں نیب زدہ ہیں۔

انہوں نے کہا، یوسف رضاگیلانی کی نامزدگی پر ن لیگ کے قول و فعل کا تضاد ہے ۔ یہ ایک دوسرے کی پشت پناہی کر رہے ہیں، اب انکی دکان میں چورن بیچنے کے لئے کوئی چیز نہیں۔

اُن کا کہنا تھا، قبضہ مافیا اور کرپشن مافیا کے لوگ یتیم ہو گئے ہیں، دھیلے والی سرکار کو اب وہ خزانے اور نگینے والے دستیاب نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا، ہر وہ ورکر جس نے تحریک انصاف کے ساتھ کام کیا اور پارٹی کی خدمت کی اس کو کسی بھی فورم پر لانا پارٹی سربراہ کا صوابدیدی اختیار ہے۔ مزید کہا کہ، ہم پنجاب کی بے آباد زمینوں کو آباد کریں گے۔