Friday, April 19, 2024

جعلی دستاویزات پر شارجہ جانیوالا مسافر گرفتار

جعلی دستاویزات پر شارجہ جانیوالا مسافر گرفتار
December 7, 2015
اسلام آباد(92نیوز)جعلی سفری دستاویزات پر شارجہ جانے والے مسافر کو اسلام آباد ائیر پورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق  جعلی سفری دستاویزات پر شارجہ جانے والے مسافر کو اسلام آباد ائیر پورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔عمران حسین نامی مسافر کا تعلق سرگودھا سے ہے۔ ملزم کو ایف آئی اے پاسپورٹ سیل کے حوالے کردیا گیا۔