Sunday, September 8, 2024

  جعلی دستاویزات پر انگلینڈجانیوالا مسافر گرفتار

   جعلی دستاویزات پر انگلینڈجانیوالا مسافر گرفتار
August 29, 2015
اسلام آباد(92نیوز)جعلی سفری دستاویزات پر انگلینڈ جانےو الا مسافر عثمان بے نظیر ایئر پورٹ سے گرفتار۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد کے بے نظیر ائیر پورٹ پر ایف آئی اے نے جعلی سفری دستاویزات پر انگلینڈ جانے والے مسافر کو حراست میں لے لیا۔ حراست میں لیے جانےوالے نوجوان کو تفتیش کے لیے انسداد انسانی سمگلنگ سیل منتقل کردیا گیا۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزم کا تعلق پسرور سے ہے۔