Sunday, April 28, 2024

جعلی دستاویزات پر امریکی ویزے لگوانے والے دونوں ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، ایف آئی اے کے حوالے

جعلی دستاویزات پر امریکی ویزے لگوانے والے دونوں ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، ایف آئی اے کے حوالے
January 1, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) جعلی دستاویزات پر امریکی ویزے لگوانے والے دونوں ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر کے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔ جعلی دستاویزات پر امریکی ویزے لگوانے والے ملزم راجہ شفیق اور جمال دید کو علاقہ مجسڑیٹ سبح الحسن کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے ملزمان کے سات روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی تھی مگر علاقہ مجسٹریٹ نے دونوں ملزمان کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔ ایف آئی اے کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزمان نے جعلی دستاویزات پر اڑھائی سو امریکی ویزوں کی درخواستیں دیں۔ ملزمان مختلف لوگوں کے لیے پچاس امریکی ویزے حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ ملزم شفیق بیس ہزار امریکی ڈالرز کے عوض جعلی دستاویزات تیار کر کے ویزہ حاصل کرتا تھا۔