Saturday, April 27, 2024

جعلی دستاویزات ، پاسپورٹس کے اجرا میں ملوث حکام کے خلاف انکوائری شروع

جعلی دستاویزات ، پاسپورٹس کے اجرا میں ملوث حکام کے خلاف انکوائری شروع
December 19, 2018
اسلام اباد (92 نیوز) پندرہ غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ جاری کئے گئے۔ بحرین نے جعلی پاکستانیوں کو پکڑا تو اعلی سطح پر وفاقی اداروں نے تحقیقات شروع کر دیں۔ پہلے مقامی سطح سے پیدائشی و رہائشی دستاویز پھر شناختی کارڈ جاری ہوا۔ ایرانی افراد نے جعلسازی سے حاصل شناختی کارڈ پر پاسپورٹ لیا اور بیرون ملک ملازمت کے لیے پروٹیکٹر بھی حاصل کیا۔ پاکستانی دستاویز پر 15 افراد بحرین پہنچے تو بحرینی حکام نے اسکینڈل سے پاکستان کو آگاہ کیا۔ تربت، گوادر بلیدہ اور لیاری سے کے ایڈریس سے دستاویز کا اجرا ہوا۔ کراچی کے چار نادرا مراکز نے غیرملکیوں کو شناختی کارڈ بنا کر دئیے۔ غیرملکیوں کو شناختی دستاویز مختلف اوقات میں جاری کی گیئں اور ریکارڈ میں بھی جعلسازی کی گئی۔ ایف آئی اے حکام نے غیرملکیوں کوجعلسازی سے شناختی دستاویز کے میگا اسکینڈل کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ بحرین سے ڈی پورٹ افراد بھی قانون کی گرفت میں ہیں۔ نادرا نے اپنی رپورٹ جمع کرا دی ہے۔