Wednesday, May 8, 2024

جعلی حکومت اور مہنگائی سے نجات کا وقت آ گیا ، مریم نواز

جعلی حکومت اور مہنگائی سے نجات کا وقت آ گیا ، مریم نواز
December 10, 2020

لاہور (92 نیوز) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا جعلی حکومت اور مہنگائی سے نجات کا وقت آ گیا۔

 مریم نواز نے ریلی سے خطاب میں کہا عوام نااہل حکومت کو آخری دھکا دینے کیلئے 13 دسمبر کو مینار پاکستان پہنچیں۔ ’’این آر او نہیں دوں گا‘‘ کی تکرار کرنے والا اب اپوزیشن سے این آر او مانگ رہا ہے۔ غریبوں کے چولہے بجھانے والے کو این آر او نہیں ملے گا۔

انہوں نے کہا مجھے تو پتہ تھا جلسہ تیرہ کو ہے مگر لاہور میں قدم قدم پر جلسہ ہو رہا ہے ۔ جعلی حکومت کو گھر بھجنے کا وقت آگیا ۔ مہنگائی کو گھر بھیجنے کا وقت آگیا ہے ۔ جو کہتے تھے نواز شریف کی سیاست ختم ہو گئی وہ کون تھے۔ جو کہتے تھے این آرو نہیں دو گا آج نواز شریف سے این آرو مانگ رہا ہے ۔ ہم نے استعفےٰ نہیں مانگے مگر میرے گھر استعفی کے ڈھیر لگ گئے۔ آج آپ کی بہن  تیرہ دسمبر کے جلسے کی خود دعوت دینے آئی ہے۔

 مریم نواز کا کہنا ہے ابھی ارکان سے باضابطہ طور پر اپیل نہیں کی۔ پھر بھی استعفوں کا ڈھیر لگ گیا۔ لائحہ عمل کا اعلان تیرہ دسمبر کے بعد کرینگے۔ پیپلزپارٹی پہلے ہی اپنے ارکان پارلیمنٹ کو استعفے دینے سے روک چکی ہے،، پی ڈی ایم کے صدر فضل الرحمٰن اکتیس دسمبر تک استعفے جمع کرانے کا اعلان کرچکے

مریم نواز نے لکشمی چوک پہنچنے پر رہائشیوں سے کھانے کا نہ پوچھنے کا شکوہ بھی کیا۔ لکشمی چوک کے مشہور ریستوران مالک کے اصرار پر کھانا بھی کھایا۔ مریم نواز کی ریلی میں ڈنڈا بردار کارکن بھی شریک ہو گئے۔ قافلے نے رنگ روڈ پر ٹول ٹیکس ادا نہ کیا۔ ریلی کی وجہ سے فیروز پور روڈ پر بدترین ٹریفک جام رہا۔