Thursday, May 9, 2024

جعلی حلف نامے کا معاملہ، فیصل واوڈا کی نااہلی کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر

جعلی حلف نامے کا معاملہ، فیصل واوڈا کی نااہلی کیلئے دائر درخواست سماعت کیلئے مقرر
January 25, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) الیکشن کمیشن نے شہریت سے متعلق جعلی حلف نامے کے معاملے میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نا اہلی کے لیے دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی ہے۔ الیکشن کمیشن میں 3 فروری کو وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔ فیصل واوڈا کے خلاف دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ فیصل واوڈا نے 2018 کے انتخابات کے لیے اپنی شہریت کے حوالے سے کاغذات نامزدگی میں جعلی حلف نامہ جمع کروایا اور اب وہ مسلسل جھوٹ، دباوٴ اور دیگر ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں، فیصل وواڈا کو آئین کی شق 62 ون ایف کے تحت نا اہل کیا جائے۔ اعلی عدلیہ اس سے قبل دوہری شہریت رکھنے پر 2 سینیٹرز کو نا اہل کر چکی ہے۔