Sunday, May 12, 2024

جعلی تھنک ٹینک ساؤتھ ایشین ڈیموکریٹک فورم کے تمام بورڈ ممبرز نے استعفیٰ دے دیا

جعلی تھنک ٹینک ساؤتھ ایشین ڈیموکریٹک فورم کے تمام بورڈ ممبرز نے استعفیٰ دے دیا
January 21, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) بھارت کی پاکستان مخالف پراپیگنڈہ مہم کی حقیقت دنیا کے سامنے آشکار ہو گئی۔ جعلی تھنک ٹینک ساؤتھ ایشین ڈیموکریٹک فورم کے تمام بورڈ ممبرز نے استعفیٰ دے دیا۔

بھارت کا مکروہ چہرہ ہرجگہ بے نقاب ہونے لگا۔ اکانومسٹ ، فارن پالیسی میگزین ، فنسن۔ ، اقوام متحدہ انسانی حقوق کی رپورٹ اور برطانوی پارلیمنٹ میں بھارتی سیاہ کاریوں کی قلعی کھل گئی۔

یورپین یونین ڈس انفولیب میں ذکر کیے گئے تھنک ٹینکس اور این جی اوز ایک ایک کرکے پاش پاش ہونے لگے۔ پاکستان مخالف پروپیگنڈا مہم میں ملوث جعلی تھنک ٹینک ساؤتھ ایشین ڈیموکریٹک فورم کے بورڈ ممبر استعفے دے کر بھاگ نکلے۔

فورم کی اہم ممبر کرسٹائن فیئر نے بورڈ ممبر کی حیثیت سے استعفیٰ دے دیا۔ فراڈ تھنک ٹینک سیڈف کا قیام 2011 میں عمل میں آیا تھا۔ یہ فورم عرصہ دراز سے پاکستان مخالف تنقیدی پروگرامز کے لیے لابنگ کرتا آرہا ہے۔