Sunday, September 8, 2024

جعلی بینک اکاونٹس کے ذریعے فراڈ کا ایک اور کیس سامنے آگیا

جعلی بینک اکاونٹس کے ذریعے فراڈ کا ایک اور کیس سامنے آگیا
October 6, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) جعلی بینک اکاؤنٹس کے ذریعے فراڈ کا ایک اور کیس سامنے آگیا، شاہدنامی شہری سے ملازمت دلوانے کیلئے شناختی کارڈ لے کرجعلی اکاؤنٹ کھول کر قرضہ لے لیاگیا۔ شہری کے دھوکے سے بنوائے گئے کریڈٹ کارڈ سے بھی رقم نکالی گئی،متاثرہ شہری کا کہنا ہےرواں سال نجی بینک سے لون جمع کرانے کی کال آئی تو پتا چلا  اس کا کوئی اکاؤنٹ بھی بنا ہوا ہے  ۔ شہری کے مطابق اکاؤنٹس پر پتہ رشتہ دار کا درج کیا گیا ہے۔