Tuesday, April 16, 2024

جعلی بینک اکاونٹس کیس میں عاصم سوری نامی ملزم گرفتار

جعلی بینک اکاونٹس کیس میں عاصم سوری نامی ملزم گرفتار
September 19, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف کے جعلی بینک اکاونٹس کیس میں اہم پیش رفت ہو گئی۔ ایف آئی اے نے جعلی بینک اکاونٹس کیس میں عاصم سوری نامی ملزم گرفتار کر لیا۔

عاصم سوری نجی بینک  کا وائس پریذیڈنٹ اور ہیڈ آف کمپلائنس ہے۔ ذرائع کے مطابق عاصم سوری بینکرز اور گواہان پر بیان بدلنے کیلئے دباو ڈال رہا تھا۔

ادھر ایف آئی اے نے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے نجی بینک کے  موجودہ سینئر وائس پریزیڈنٹ کارپوریٹ اینڈ سوشل رسپنسبلٹی اظہر محمود کی گرفتاری کیلئے بھی ٹیمیں روانہ کر دیں ہیں۔ اظہر محمود پر بھی تحقیقات میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام ہے۔