Thursday, May 9, 2024

جعلی بینک اکاونٹس کیس، بلاول بھٹو 29 مئی کو دوبارہ طلب

جعلی بینک اکاونٹس کیس، بلاول بھٹو 29 مئی کو دوبارہ طلب
May 26, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) جعلی بینک اکاونٹس کیس میں نیب راولپنڈی نے بلاول بھٹو کو 29 مئی کو دوبارہ طلب کر لیا۔ انہیں جوائنٹ وینچر اوپل 225 کیس میں طلب کیا گیا ہے۔ بلاول بھٹو کو 29 مئی صبح 11 بجے اولڈ نیب ہیڈکوارٹر پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے 29 مئی کو بلاول بھٹو زرداری کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا ۔ چیئرمین پیپلز پارٹی کو جے وی اوپل کیس میں پہلے بھی طلب کیا گیا تھا ۔ نیب کا کہنا ہے بلاول بھٹو کو جمعہ 24 مئی کو طلب کیا گیا تھا تاہم پیپلز پارٹی کی جانب سے ایسا کوئی بھی نوٹس ملنے کی تردید کی گئی جس پر نیب راولپنڈی نے 29 مئی کے لیے نیا نوٹس جاری کر دیا ۔