Thursday, April 18, 2024

جعلی بینک اکاؤنٹس،آصف زرداری اور فریال تالپور کو جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مل گئی

جعلی بینک اکاؤنٹس،آصف زرداری اور فریال تالپور کو جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مل گئی
December 31, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو جواب جمع کرانے کیلئے مہلت مل گئی چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ حیرت ہے ملک کے دوسرے بڑے صوبے کےوزیراعلیٰ کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا، کیا مراد علی شاہ سندھ کی وزارت اعلیٰ چھوڑ کر بھاگ جائیں گے ، کل کو چیئرمین نیب کا نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیں گے۔ چیف جسٹس نے جےآئی ٹی سربراہ سے استفسارکیا کہ رپورٹ کے مندرجات کیسے لیک ہوگئے، کسی کو ایسے تبصرے کرنے پر نہیں چھوڑیں گے، زیرالتوا مقدمات پر رائے دینا شروع کردیتے ہیں ،میڈیا نے کیس چلانا ہے تو کیس میڈیا کو بھیج دیتے ہیں۔ عدالت نےجےآئی ٹی رپورٹ پہلے نشرکرنے پرنجی ٹی وی پروگرام کا ریکارڈ طلب کرلیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ جےآئی ٹی رپورٹ کی توثیق نہیں کی، ساری کابینہ اوروکلا رپورٹ پر تبصرے کررہے ہیں ۔  اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ جےآئی ٹی نے ان کے بھائی کا نام بھی ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔ عدالت نے ایک سو بہترافرادکے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سمری اور تمام ریکارڈ طلب کرلیا۔ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کی فاروق ایچ نائیک سے متعلق سفارشات کالعدم قرار دیدیں جبکہ   مقدمہ سے الگ ہونے کی استدعا بھی  مسترد کر دی گئی ، آصف  زرداری اور فریال تالپور کی وکالت جاری رکھنے کا حکم دےدیا۔