Thursday, April 25, 2024

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس،ملک ریاض کی سپریم کورٹ کو سب کچھ سیٹل کرنے کی پیشکش

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس،ملک ریاض کی سپریم کورٹ کو سب کچھ سیٹل کرنے کی پیشکش
December 31, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں ملک ریاض نے سپریم کورٹ کو پیشکش کردی اور  کہاعدالت حکم کرے ، سب کچھ سیٹل کرنا چاہتا ہوں ، چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ایک ہزار ارب روپے مانگے تھے وہ دے دیں،آپ حکومتیں بناتے اور گراتے رہے ہیں ۔ میگا منی لانڈرنگ اور جعلی بینک اکاؤنٹس  کیس میں بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض اور ان کے داماد زین ملک  چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کے سامنے پیش ہو گئے ۔ چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے ملک ریاض کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ حکومتیں بناتے اور گراتے رہے ہیں ۔1984 میں  کہاں کھڑے تھے ؟، ملک سے لوٹا  ہوا مال واپس کردیں، زندگی گزارنے کیلئے جتنے ارب چاہیےوہ لیں ،باقی قوم کو واپس کردیں  ،۔ایک ہزار ارب روپے مانگے تھے  وہ دے دیں۔ چیف جسٹس کے ریمارکس پر ملک ریاض  نے کہا  آپ حکم کریں  میں سب کچھ سیٹل کرنا چاہتا ہوں ، جو میری جائیداد ہے وہ لے لیں۔ چاہیں  تو علی ریاض کا گھر بھی لے لیں۔  شکر کریں  پاکستان میں 70منزلہ عمارت بنی ہے۔ پر جسٹس اعجاز الاحسن نے ریمارکس دیئے  کہ باغ ابن قاسم کی زمین پر عمارت بنا ڈالی ، ملک ریاض بولے  کہ انہوں نے زمین ڈاکٹر ڈنشا سے خریدی چیف جسٹس  میاں ثاقب نثار نے ملک ریاض سے متعلق معاملات نیب کو ارسال کرنے کا بھی عندیہ دیتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ  جس نے کیا ہے اسے حساب دینا ہو گا۔