Friday, April 19, 2024

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس،ملک ریاض کی جانب سے وکلاء کا پینل پیش ہونے پر چیف جسٹس برہم

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس،ملک ریاض کی جانب سے وکلاء کا پینل پیش ہونے پر چیف جسٹس برہم
January 7, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) سپریم کورٹ میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت  ہوئی ، بحریہ ٹاؤن کے وکیل خواجہ طارق رحیم وکلاء پینل کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جس پر چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کیا۔ چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ یہ کیا طریقہ کار ہے ، ہر بڑے آدمی کیلئے وکلاء کی ٹیم  آجائے ،آپ کہنا چاہتے ہیں ملک ریاض ایماندار ترین آدمی ہے، آپ لوگ ملک ریاض کے سحر میں مبتلا ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ ملک ریاض کے خلاف اتنا مواد ہے تو گرفتار کیوں نہیں کیا گیا۔ اٹارنی جنرل نے بیان دیا کہ  ای سی ایل کا معاملہ کابینہ میں رکھا گیاہے ۔