Friday, April 26, 2024

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس ، یوسف رضا گیلانی بھی نیب میں پیش ہو گئے ‏

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس ، یوسف رضا گیلانی بھی نیب میں پیش ہو گئے ‏
April 2, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز) جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں یوسف رضا گیلانی کی بھی نیب میں پیشی ہو گئی  جہاں ایک گھنٹے تک سابق وزیر اعظم سے پوچھ گچھ کی گئی، سابق وزیراعظم نے جواب جمع کرانے کیلئے 2 ہفتے کی مہلت مانگ لی۔

سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم نوازشریف کو گاڑیاں تحفے میں دینے اور ادائیگی جعلی بینک اکاؤنٹس سے کرنے کے الزام میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نیب اولڈ ہیڈکوارٹرز میں نیب کی ٹیم کے روبرو پیش ہوئے اور ابتدائی بیان ریکارڈ کرایا ۔

سابق وزیراعظم نے جواب جمع کرانے کیلئے نیب سے دو ہفتے کی مہلت مانگ لی ۔

کیس میں نوازشریف کو بھی شامل تفتیش کیے جانے کا امکان ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ 1997 میں سعودی حکومت کی جانب سے نوازشریف کو تحفہ میں ملنے والی گاڑیاں توشہ خانے میں جمع کرائی گئیں لیکن گیلانی دور میں یہ گاڑیاں آصف زرداری اور نوازشریف کو دی گئیں اور ان کی ادائیگی بھی جعلی بینک اکاؤنٹس سے کی گئی۔