Friday, April 19, 2024

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس ، گرفتار ملزم آصف زرداری ، بلاول کیخلاف وعدہ معاف ‏گواہ بننےکو تیار

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس ، گرفتار ملزم آصف زرداری ، بلاول کیخلاف وعدہ معاف ‏گواہ بننےکو تیار
April 20, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز) جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کیس میں ملوث ایک اور ملزم آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کے خلاف وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار ہوگیا، باضابطہ درخواست بھی دے دی۔

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کیس میں الجھے آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کیلئے ایک اور الجھن پیدا ہو گئی ،  پارک لین اسکینڈل میں ملوث ملزم فیصل وعدہ معاف  گواہ بننے کی تیار ہوگیا ۔

ملزم نے  باضابطہ درخواست بھی دے دیاور  تسلیم کیا کہ تمام معاملات پارک لین کی انتظامیہ کے کہنے پر کرتا رہا ۔

نیب کی زیر حراست ملزم نے اعتراف کیا کہ انٹر نیشنل بزنس اینڈ شاپنگ سنٹر نامی پلازے پر اربوں روپے کا قرضہ لیا گیا اور بعدازں ڈیفالٹ کروا کر قرضہ خورد برد کیا۔

آصف زرداری اور بلاول بھٹو پارک لین میں 25،25 فیصد کے شراکت دار ہیں جسکا وہ نیب کے سامنے اعتراف بھی کرچکے ہیں۔