Friday, May 17, 2024

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس ، نیب کاآصف زرداری اور فریال تالپور کو طلب کرنے کا فیصلہ

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس ، نیب کاآصف زرداری  اور فریال تالپور کو طلب کرنے کا فیصلہ
January 26, 2019
کراچی ( 92 نیوز ) جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں  نیب راولپنڈی نے  سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور  کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سابق صدر اور ان کی ہمشیرہ  کیساتھ وزیر اعلیٰ سندھ سید  مراد علی شاہ کو آئندہ ہفتے طلبی کے نوٹسز بھیجے جانے کا امکان ہے ، جبکہ معاملے پر قائم جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم جعلی اکاؤنٹس بارے تفتیش کرے گی ۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری ، فریال تالپور اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے بیانات بھی ریکارڈ کئے جائیں گے ۔ پی پی رہنماؤں کو نیب راولپنڈی کی جانب سے سوالنامہ بھی دیا جائے گا۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو  طلب کرنے یا نہ کرنے سے متعلق تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا ۔