Friday, April 19, 2024

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس ، نیب راولپنڈی نے تیسرا ریفرنس دائر کردیا

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس ، نیب راولپنڈی نے تیسرا ریفرنس دائر کردیا
April 8, 2019

راولپنڈی  ( 92 نیوز) جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں   نیب راولپنڈی نے تیسرا ریفرنس دائر کردیا،ذرائع کے مطابق ملک ریاض کے بیٹے علی ملک اور داماد زین ملک کو  ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

نیب کی جانب سے دائر کردہ تیسرے ریفرنس میں پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کے بیٹے علی ملک اور داماد زین ملک سمیت 14 ملزمان نامزد ہیں۔

سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی سیکرٹری لینڈ یوٹیلائزیشن سندھ آفتاب میمن، اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید بھی ملزم نامزد کئے گئے ہیں ۔

ریفرنس میں  ملزمان پر گلستان جوہر کراچی میں دو پلاٹ غیرقانونی طور پر ریگولائز کرانے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔

نیب نے موقف اختیار کیا ایک پلاٹ 23 ایکڑ اور دوسرا 7 ایکڑ کا ہے اور دونوں پلاٹوں کی قیمت جعلی بینک اکاؤنٹس سے کی گئی اور قومی خزانے کو 4 ارب کا نقصان پہنچایا۔

احتساب عدالت ریفرنس کی جانچ پڑتال کے بعد ملزمان کو طلبی کے سمن جاری کرے گی۔