Friday, April 26, 2024

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں نیب کا ایک اور ریفرنس سماعت کیلئے منظور

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں نیب کا ایک اور ریفرنس سماعت کیلئے منظور
April 9, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز) جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں  نیب کا ایک اور ریفرنس بھی سماعت کیلئے منظور ہوگیا۔

پنک ریزیڈنسی ریفرنس کی سماعت بھی احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک کریں گے، جلد ملزمان کو نوٹس جاری کیے جائیں گے۔

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس ریفرنس میں  19 ملزمان پر خلاف قانون زمین کی الاٹمنٹ اور قومی خزانے کو اربوں کا نقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔

جعلی بینک اکاؤنٹس   ریفرنس کی اسکروٹنی مکمل ہو گئی جس کے بعد اسے  سماعت کیلئے منظور کرلیا گیا ، رجسٹرار آفس نے پنک ریزیڈنسی ریفرنس اسلام آباد کی احتساب عدالت نمبر دو کو ارسال کردیا۔

نیب راولپنڈی کی جانب سے دائر پنک ریزنڈنسی ریفرنس میں مجموعی طور پر 19 ملزمان نامزد ہیں ،  سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی سیکرٹری لینڈ سندھ آفتاب میمن، اومنی گروپ کے عبدالغنی مجید ، پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کا بیٹا علی ملک اور داماد زمین ملک بھی زد میں آگئے۔

ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے پنک ریریڈنسی فرم کے نام خلاف قانون زمین الاٹ کی  اور ادائیگی بھی جعلی بینک اکاؤنٹس سے کی گئی،جس کے باعث قومی خزانے کو اڑھائی ارب کا نقصان پہنچا۔

نیب نے 30 ایکٹر زمین ضبط کرلی ،احتساب عدالت جلد ملزمان کو طلبی کے سمن جاری کرے گی۔