Thursday, April 18, 2024

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں نوازشریف کو فریق بنانے کی درخواست مسترد

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں نوازشریف کو فریق بنانے کی درخواست مسترد
October 30, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) سپریم کورٹ  نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں نوازشریف کو فریق بنانے کی درخواست مسترد کردی، بینکوں کے ساتھ طے ہونے والی معاملات کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئیں ۔   چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دئیے کہ ایک ہفتے میں کیس منطقی انجام تک پہنچ جائیگا ، بینکوں کا نقصان اومنی گروپ پورا کرے گا۔ جعلی بینک اکاؤنٹس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو ریکارڈ ملنا شروع ہوگیا  ۔ چیف جسٹس پاکستان نے  ریمارکس دیئے کہ  پیشرفت میں قباحت نظر نہیں آرہی ، ایک ہفتے میں کیس منطقی انجام تک پہنچ جائیگا ۔ عدالت نے نواز شریف کو فریق بنانے سے متعلق  درخواست مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ  بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ نہیں بننے دیں گے ، درخواستگزار کے پاس شواہد ہیں تو جے آئی ٹی کو دے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دئیے کہ  انور مجید اور فیملی پر واضح کر دیں کہ بینکوں کا نقصان اومنی گروپ پورا کرے گا ، نمر مجید کو میرے حکم کے بغیر گرفتار کیا گیا تھا ، بینکوں سے معاملات طے کرنے کے لیے نمر کو رہا کروایا ،تعاون نہ کیا تو نمر مجید کو بھی گرفتار کروائیں گے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت ایمبولینس کا پیچھا کرنے والوں کی حوصلہ افزائی نہیں کرے گی،اصل مقصد پیسے کی ریکوری ہے،سوموار کو دیکھیں گے کس بینک کا کیا کرنا ہے۔ نمر مجید کو سوموار تک بینکوں کے ساتھ معاملات طے کرنے کی مہلت مل گئی ۔ عدالت نے بنکوں کے ساتھ طے ہونے معاملات کی تفصیلات طلب  کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔