Sunday, May 19, 2024

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس ، ملک ریاض کے داماد نے جواب جمع کروا دیا

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس ، ملک ریاض کے داماد نے جواب جمع کروا دیا
December 29, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں ملک ریاض کے داماد زین ملک نے جے آئی ٹی رپورٹ کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے جواب سپریم کورٹ میں جمع کروا دیا۔ جواب میں کہا گیا ہے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے متعلقہ ریکارڈ کا جائزہ لیے بغیر رپورٹ مرتب کی جو کہ حقائق کے منافی ہے ۔ آئیکون ٹاور پلاٹ 1996 میں 18 لاکھ 78 ہزار کے عوض 99 سالہ لیز پر سندھ ریونیو بورڈ سے اولڈ گرانٹ سکیم کے تحت لیا گیا ۔ سندھ حکومت نے ریگولیرائزیشن  کے لئے جسٹس بروہی کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی جس کے مطابق پلاٹ ابن قاسم کی حدود میں نہیں۔ سپریم کورٹ میں جمع کروائے گئے جواب کے مطابق جے آئی ٹی موقف محض مفروضوں پر مبنی ہے ۔ آ صف زرداری کا آئی کون ٹاور میں کوئی حصہ نہیں ۔ جعلی اکاؤنٹس کو اومنی گروپ ڈیل کر رہا تھا جس کی ذمہ داری زین ملک پر نہیں ڈالی جا سکتی ۔ جواب میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ جے آ ئی ٹی نے لائنز ایریا پلاٹ اور آئی کون پلاٹ تعمیرات کے ریکارڈ کا درست جائزہ نہیں لیا۔