Wednesday, April 24, 2024

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس ، مراد علی شاہ نیب کی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئے

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس ، مراد علی شاہ نیب کی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئے
April 16, 2019

راولپنڈی ( 92 نیوز) جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہو گئے ۔

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس  میں مراد علی شاہ نے ٹھٹھہ اور دادو شوگر ملز سے متعلق تحریری جواب نیب کے حوالے کر دیا۔

نیب پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ   کا کہنا تھا کہ نوری آباد پائپ لائن ،ٹرانسمیشن لائن کے حوالے سے پوچھا گیا، نیب کے تمام سوالات کے جوابات دے دیے ، تفتیشی عمل میں مکمل تعاون  کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی رپورٹ پڑھیں تو صاف لگتا ہے میرا نام زبردستی ڈالا گیا، سابق چیف جسٹس نے میرا اور بلاول کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا،  سازشیں کرنے سے کوئی کسی کو نہیں روک سکتا،نیب ٹیم کو اپنے تمام اثاثوں کی چھان بین کی آفر کی ہے ، تفتیش کے دوران نیب حکام سے مکمل تعاون کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کے اہلخانہ کو نیب آفس بلانے کے بجائے سوالنامہ بھیجنا اچھی بات ہے،خواتین کو بلانے کی بجائے نیب انہیں سوالنامہ بھیجے ، امید ہے فریال تالپور کو بھی سوالنامہ بھیجاجائے گا۔