Saturday, May 18, 2024

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس ، قائم علی شاہ کی 8 اپریل تک عبوری ضمانت منظور

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس ، قائم علی شاہ کی 8 اپریل تک عبوری ضمانت منظور
March 26, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز ) جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں  اسلام آباد ہائیکورٹ نے قائم علی شاہ کی  عبوری ضمانت 8 اپریل تک منظور کر لی ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ کو 10 لاکھ روپے کےمچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

قائم علی شاہ نے دادو شوگر مل کیس میں بھی عبوری ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔

ادھر اسلام آباد ہائیکورٹ نے نمر مجید کی جانب سے مقدمات کی تمام تفصیلات دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔