Friday, April 26, 2024

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس ، قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں توسیع

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس ، قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں توسیع
April 8, 2019

اسلام آباد (92 نیوز) جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں دو ہفتوں کی توسیع  کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ  نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں   30 اپریل تک قائم علی شاہ کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

نمر مجید کی ضمانت قبل ازگرفتاری کی درخواست بھی منظور  کرلی گئی ، عدالت نے 10لاکھ کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی۔