Wednesday, April 24, 2024

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس ، فریال تالپور کا 20 جولائی تک راہداری ریمانڈ منظور

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس ، فریال تالپور کا 20 جولائی تک راہداری ریمانڈ منظور
July 11, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں فریال تالپور کا 20 جولائی تک راہداری ریمانڈ منظور ہو گیا۔ نیب ٹیم فریال تالپور کو اسلام آباد سے کراچی لے جائے گی۔ فریال تالپور 22 جولائی تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کی زیر حراست ہیں۔ فریال تالپور کو احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا گیا۔ عدالت نے ملزمہ سے استفسار کیا کہ آپ کے سندھ اسمبلی سے پروڈکشن آرڈر جاری ہوئے ہیں کیا آپ جانا چاہتی ہیں، جس پر فریال تالپور نے کہا کہ وہ اجلاس میں شریک ہونا چاہتی ہیں۔ نیب کے تفتشی افسر نے بتایا کہ 22 جولائی کو جعلی اکاونٹس کیس میں ملزمہ کو احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کی عدالت میں پیش کرنا ہے۔ عدالت نے بیس جولائی تک فریال تالپور کا راہداری جسمانی ریمانڈ مںظور کرتے ہوئے کراچی منتقل کرنے کی اجازت دے دی۔ فریال تالپور جعلی اکاونٹس کیس میں جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں ہیں۔