Thursday, March 28, 2024

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس ، خورشید انور جمالی پچیس مئی تک راہ داری ریمانڈ پر نیب حکام کے حوالے

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس ، خورشید انور جمالی پچیس مئی تک راہ داری ریمانڈ پر نیب حکام کے حوالے
May 22, 2019
کراچی (92 نیوز) کراچی میں احتساب عدالت نے جعلی بنک اکاونٹس کیس میں گرفتار ملزم خورشید انور جمالی سمیت تین ملزموں کو پچیس مئی تک راہ داری ریمانڈ پر نیب حکام کے حوالے کر دیا۔ جعلی اکاونٹس کیس میں نیب نے سندھ اینگروکول مائننگ کمپنی کے چیئرمین خورشید جمالی اور نجی کمپنی کے ملازم عارف اور آصف کو احتساب عدالت میں پیش کیا۔ ملزموں کو گذشتہ شب مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا تھا۔ نیب ذرائع کے مطابق خورشید جمالی نے منی لانڈرنگ میں بھی اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس کا نام جعلی اکاوئنٹس کی جے آئی ٹی اور ایف آئی اے کی اسٹاپ لسٹ میں بھی شامل ہے۔ ذرائع کےمطابق خورشید جمالی کی گرفتاری سے بعض حلقوں میں  خوف کی لہر ہے۔ خورشید جمالی کو اومنی گروپ اور سندھ کی بااثر سیاسی شخصیت کے مالی کاروباری مفادات کا نگراں سمجھا جاتا ہے۔ خورشید جمالی نوری آباد پاورپلانٹ منصوبےمیں بھی ذمہ داریاں ادا کرتے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نوری آباد پاورپلانٹ میں اومنی گروپ کی شراکت، قرض کے اجرا اور دیگر انتظامی فیصلوں میں قواعد کی خلاف ورزی کی گئی۔