Thursday, April 25, 2024

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس ، آصف زرداری نے  ضمانت کی درخواستیں واپس لے لیں

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس ، آصف زرداری نے  ضمانت کی درخواستیں واپس لے لیں
June 26, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز ) سابق صدر آصف علی زرداری  نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں  اسلام آباد ہائیکورٹ سے ضمانت کی درخواستیں واپس لے لیں، انہوں نے  کہا کہ  جمہوریت کے لئے دوبارہ جدوجہد پر تیار ہوں، کسی کو شرمندہ نہیں کرنا چاہتا۔ کیس کی سماعت کے دروان آصف زرداری روسٹرم پر آگئے  اور کہا کہ عدالت انھیں بولنے کی اجازت دے ،  ان کے  وکلا قابل ہیں ، انھیں عدالت پر بھی اعتبار ہے ، ۔ استغاثہ کہتی ہے میں نے کمپنی بنائی ، کمپنی بنانے سے مجھے کوئی نہیں روک سکتا ،  قرضہ لینے کا کوئی ثبوت نہیں۔ سابق صدر کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف جعلی کیسز بنائے گئے۔ معلوم ہے وہ یہاں کیوں کھڑے ہیں انھیں پہلے بھی آٹھ سال بعد رہا کیا گیا ،  بی ایم ڈبلیو کا مشہور کیس بنا ،  وہ اونچ نیچ پہلے بھی دیکھ چکے ہیں ،   اللہ نے پھر بھی طاقت دی ،  کسی کوشرمندہ نہیں کرنا چاہتے۔ دوسری جانب احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے جعلی بینک اکائونٹس کیس کے ملزم عبدالغنی مجید  کو نو روزہ ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا ،عدالت  نے ملزم کی والدہ کو بیٹے سے ملنے کی اجازت بھی دیدی۔