جعلی بینک اکاؤنٹس کیس ، آصف زرداری ، فریال تالپور احتساب عدالت پیش ہوئے
اسلام آباد ( 92 نیوز) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی سماعت ہوئی ، جج محمد ارشد ملک نے کیس کی سماعت کی۔
جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں آصف زرداری، فریال تالپور عدالت میں پیش ہوئے، اومنی گروپ کے ملزمان بھی عدالت حاضر ہوئے ،کیس کی سماعت 21 مئی تک ملتوی کر دی گئی ۔
دوران سماعت آصف علی زرداری کافی دیر روسٹرم پر آ کر کھڑے رہے، ریفرنس کے تفتیشی افسر نے پیپر بکس ملزمان کو آج بھی فراہم نہ کیا۔
آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ فرد جرم عائد کرنےسے قبل ریکارڈ فراہم کیا جائے ،تاکہ مکمل ریکارڈ دیکھ سکیں جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ تفتیشی افسر کے ساتھ حادثہ ہو گیا اور سر میں چوٹ آئی ہے۔
حاضری یقینی بنانے کے لئے آصف علی زرداری اور فریال تالپور نےضمانتی مچلکے جمع کرا دیے ، جج محمد ارشد ملک نے فریال تالپور سے استفسار کیا کہ آپ کا اصلی شناختی کارڈ کہاں ہے ۔
فریال تالپور نے عدالت کو بتایا کہ اپنا شناختی کارڈ گھر بھول آئی ہوں ۔