Saturday, May 18, 2024

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس ، آصف زرداری سمیت 24 ملزموں کے سمن جاری

جعلی بینک اکاؤنٹس کیس ، آصف زرداری سمیت 24 ملزموں کے سمن جاری
March 22, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آصف زرداری سمیت 24 ملزموں کے سمن جاری کر دیئے گئے ملزموں کو 8 اپریل کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت بھی کر دی۔

 نیب میں پیشی ہوگئی، اب احتساب عدالت میں پیشی ہوگی۔ جعلی بینک اکاونٹس کیس میں اسلام آباد کی احتساب عدات نے کام شروع کر دیا۔ سابق صدر آصف علی زرداری، انکی ہمشیرہ فریال تالپور سمیت 24 ملزمان طلب کر لیئے۔

 احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے مقدمے میں نامزد ملزمان کو طلبی کے نوٹسز ارسال کر دئیے۔ تمام 24 ملزمان کو 8 اپریل کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔  

 ملزمان میں اومنی گروپ کے حسین لوائی، عبدالغنی مجید، انور مجید، نمر مجید، کمال مجید بھی شامل ہیں۔ طلب کیے جانے والے ملزمان میں بحریہ ٹاون کے مالک ملک ریاض کے داماد زین ملک بھی شامل ہیں۔

جعلی بینک اکاونٹس میں نیب نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ ، سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کو طلبی کے نوٹسز جاری رکھے ہیں جبکہ ملک ریاض اور انکے داماد گزشتہ روز طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے۔