Monday, May 6, 2024

جعلی بینک اکاؤنٹس کا معاملہ ، تل کے لڈو فروخت کرنے والا کروڑ پتی نکلا

جعلی بینک اکاؤنٹس کا معاملہ ، تل کے لڈو فروخت کرنے والا کروڑ پتی نکلا
January 4, 2019
کراچی (92 نیوز) کراچی میں فالودے والے کے بعد نابینا لڈو فروش بھی کروڑ پتی بن گیا۔ لیاقت نامی شخص کے نام پر جعلی اکاونٹ کھول کر ڈھائی کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے۔ کراچی کے نابینا لڈو فروش کے نام پر کمپنی اور جعلی اکاونٹ کا انکشاف ہوا ہے۔ لیاقت نامی شہری کو ایف بی آر کی جانب سے نوٹس ملنے پر جعلی اکاونٹ کا پتا چلا۔ لیاقت کا کہنا ہے کہ وہ تل کے لڈو فروخت کر کے گزر بسر کر تا ہے۔ ایف بی آر کے نوٹس سے پتا چلا کہ اس کے نام پر کھولے گئے اکاونٹس سے ڈھائی کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن ہوئی ہے۔ لڈو فروش لیاقت کا کہنا ہے کہ اس کا شناختی کارڈ تین بار کھو چکا ہے جس کے مقدمات بھی درج کرائے گئے ہیں۔