Saturday, May 18, 2024

جعلی بینک اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ،ڈی جی نیب راولپنڈی کی رپورٹ ہیڈکوارٹر کو ‏موصول

جعلی بینک اکاؤنٹس سے منی لانڈرنگ،ڈی جی نیب راولپنڈی کی رپورٹ ہیڈکوارٹر کو ‏موصول
February 3, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) جعلی بینک اکاؤنٹس  کے ذریعے اربوں کی منی لانڈرنگ کے معاملے پر  ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کی تیار کردہ ابتدائی رپورٹ ہیڈکوارٹرز کو موصول ہو گئی ۔ رپورٹ کل سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی۔ جعلی بینک اکاؤنٹس  کے خلاف تحقیقات میں  نیب نے کمرکس لی  ، اربوں کی منی لانڈرنگ میں ملوث اہم شخصیات نیب کے نشانے پر آ چکی ہیں   جن کیخلاف تحقیقات کے حوالے سے نیب راولپنڈی کی پہلی ابتدائی رپورٹ  نیب ہیڈ کوارٹرز کو موصول ہو گئی ہے۔ رپورٹ ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی نے تیار کی ہے جو کل سپریم کورٹ میں جمع کرائی جائے گی۔ نیب ذرائع کے مطابق  جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بنا دی ہے ،  نیب نے 16 مقدمات کی چھان بین شروع کی ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقدمات کی جانچ پڑتال میرٹ پر کی جا رہی ہے ،  جے آئی ٹی حکام سے نیب نے بریفنگ لی ۔مقدمات سے متعلق مزید ثبوت حاصل کیے جا رہے ہیں۔ متعلقہ محکموں سے مزید ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ  سپریم کورٹ نے جعلی بینک اکاونٹس کیس میں نیب کو ہر 15 روز بعد رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔