Friday, April 19, 2024

جعلی بینک اکاؤنٹس سکینڈل، انور مجید،عبدالغنی مجید کو اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم

جعلی بینک اکاؤنٹس سکینڈل، انور مجید،عبدالغنی مجید کو اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم
November 24, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) جعلی بینک اکاؤنٹس کے معاملے پر سپریم کورٹ نے انور مجید اور عبدالغنی مجید کو اسلام آباد منتقل کرنے کا تحریری حکم جاری کر دیا۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے 17 نومبر کو لاہور رجسٹری میں کی جانے والی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔  حکم نامے کے مطابق ملزم انور مجید کو پمز اسپتال جبکہ ملزم عبدالغنی مجید کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے ۔  دونوں ملزموں سے جے آئی ٹی اسپتال اور جیل میں تفتیش کرے ۔ اومنی گروپ کے وکیل نے بنکوں کے ساتھ سیٹلمنٹ کے پرپوزل عدالت میں جمع کرائے،پرپوزل کی کاپی کو حکم نامے کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ کیس کی آئندہ سماعت 5 دسمبر کو ہوگی۔