Wednesday, April 24, 2024

جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل ، آفتاب میمن کا تیرہ روز جسمانی ریمانڈ منظور

جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل ، آفتاب میمن کا تیرہ روز جسمانی ریمانڈ منظور
March 8, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل میں آصف زرداری کے قریبی ساتھی آفتاب میمن کا تیرہ روز جسمانی ریمانڈ منظور ہو گیا۔ گرفتاری کے بعد ملزم کو احتساب عدالت کے جج بشیر کے روبرو پیش کیا گیا جہاں نیب نے ملزم کی 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی تو عدالت نے 13 روز کیلئے نیب کے حوالے کردیا اور ریمارکس دئیے کہ زمین کی الاٹمنٹ میں شامل دیگر افراد کو بھی شامل تفتیش کیا جائے۔ ساتھ ہی آئندہ سماعت سے قبل آفتاب میمن کا طبی معائنہ کرا کر میڈیکل رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔ پیشی پر صحافیوں نے ملزم سے سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔ نیب راولپنڈی نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو بھی اسی طرح اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔ وہ اپنے دوست کے گھر دعوت میں شرکت کے لیے آئے تھے۔ قبل ازیں جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل میں نیب نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے  سیکرٹری کے ڈی اے آفتاب احمد میمن کو گرفتار کیا تھا۔ سیکرٹری کے ڈی اے آفتاب احمد میمن نے  قانون کی خلاف وزری کرتے ہوئے 7 ایکڑ اراضی ٹرانسفر کی۔ ملزم  کے اس اقدام سے قومی خزانے کو 80 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا۔