Friday, April 26, 2024

جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل، آصف زرداری نے دو کیسز میں جواب جمع کرادیا

جعلی بینک اکاؤنٹس اسکینڈل، آصف زرداری نے دو کیسز میں جواب جمع کرادیا
April 13, 2019

اسلام آباد ( 92 نیوز)جعلی بینک اکاؤنٹس کے اسکینڈل میں  سابق صدر اور شریک چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی آصف علی زرداری نے دو کیسز میں اپنا جواب جمع کرا دیا۔

سابق صدر نے  55 سوالوں کے تحریری جواب  میں نیب کے دائرہ اختیار پر سوال اٹھا دیا اور کہا کہ نیب نجی کمپنی کے معاملات پر کارروائی کا اختیار نہیں رکھتا۔

آصف علی زرداری نے  24 روز بعد پارک لین کمپنی اور لگژری گاڑیوں کے مقدمات میں تحریری جواب نیب میں جمع کرادیا ، 55 سوالوں کے تحریری جواب دئیے ۔

پارتھینون کمپنی سے لاتعلقی ظاہر کردی اور نیشنل بینک کے ڈیڑھ ارب روپے قرض سے بھی لاعلمی کا اظہار کردیا ۔

پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق سابق صدر نے اپنے تحریری جواب میں موقف اپنایا ہے کہ قانون کے تحت نیب نجی کمپنی کے معاملات پر کارروائی نہیں کرسکتا۔

آصف زرداری نے اپنے جواب میں بتایا کہ پارک لین کمپنی 1989 میں صدرالدین ہاشوانی سے خریدی، صرف 25 فیصد حصص کا مالک تھا اور صدر بننے سے پہلے ڈائریکٹرشپ سے مستعفیٰ ہوا ، لگژری گاڑیوں سے متعلق کیس میں بھی جواب جمع کرادیا گیا۔

ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی نے سابق صدر کا جواب اسکرونٹی کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کو ارسال کردیا، بلاول بھٹو زرداری کا جواب تاحال نیب کو موصول نہ ہوسکا۔