Thursday, March 28, 2024

جعلی بینک افسر بن کر نوسربازوں نے 4افراد کو لوٹ لیا

جعلی بینک افسر بن کر نوسربازوں نے 4افراد کو لوٹ لیا
November 11, 2018
لاہور ( 92 نیوز) جعلی افسربن کرشہریوں سے معلومات چرانے کی وارداتوں میں تیزی آگئی ، مریدکے میں سادہ لوح شہری 40 ہزار، نارووال میں دو وارداتوں کے دوران سات لاکھ جبکہ ہارون آباد میں 14 ہزار روپے سے محروم ہوگئے ۔ نوسربازوں نے موبائل پر کال کر کے معلومات حاصل کیں اور اکاؤنٹس کا صفایا کردیا ۔ مریدکے کے سادہ لوح شہری جاوید اقبال سے نامعلوم شخص نے  جعلی افسر بن کر بینک اکاؤنٹ کی معلومات حاصل کیں اور پھر اکاؤنٹ سے 40 ہزار روپے لے اڑا ۔ اسی طرح نارووال کے شکیل نامی شہری کو ہیکر نے کال کر کے اکاؤنٹ کی تفصیلات جانیں اور اس کی جمع پونجی دو لاکھ روپے اکاؤنٹ سے نکلوا کر چلتا بنا ۔  نارووال ہی کے علاقے گاؤں صادق آباد کے اسلم مختار کو بھی ہیکر نے کال کر کے تفصیلات لیں اور اکاؤنٹ سے پانچ لاکھ روپے نکلوا لئے، لٹنے والا شہری اسلم مختار ٹریفک پولیس کا ریٹائرڈ ملازم ہے۔ نوسربازی کی چوتھی واردات ہارون آباد میں پیش آئی، جہاں فقیروالی کے رہائشی نذیراحمد سے اکاؤنٹ تصدیق کے نام پر معلومات حاصل کی گئیں اور پھر غریب کے اکاؤنٹ سے چودہ ہزار روپے چرا لئے گئے۔ متاثرین نے وزیراعظم عمران خان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے معاملے کا نوٹس لینے کی اپیل ہے۔