Saturday, May 18, 2024

جعلی ایس ایم ایس کر کے عوام کو لوٹنے والوں کیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ

جعلی ایس ایم ایس کر کے عوام کو لوٹنے والوں کیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ
June 15, 2015
لاہور (92نیوز) نیب نے شہریوں کو ایس ایم ایس کے ذریعے انعامی رقم کا لالچ دینے والے نوسربازوں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کیا ہے۔ ابتدائی طور یہ کریک ڈاون پنجاب کے بڑے شہروں میں شروع کیا جائے گا۔ نیب پنجاب کے ڈائریکٹر جنرل سید برہان علی نے ایس ایم ایس کے ذریعے انعامی رقم کا لالچ دینے والے نوسربازوں کےخلاف کارروائی کیلئے ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں۔ ڈی جی نیب نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ شہریوںکولوٹنے والے نوسربازوں کاموبائل ڈیٹا حاصل کیا جائے۔ ڈی جی نیب پنجاب نے یہ بھی ہدایت کی کہ شہری چاہیں تو ثبوت کے ساتھ درخواستیں دے سکتے ہیں۔ برہان علی نے بتایا کہ کریک ڈاون ابتدائی طور پر لاہور، ملتان سمیت دیگر اضلاع کیاجارہا ہے۔