Tuesday, May 21, 2024

جعلی اکاونٹس کیس، نیب کو انور مجید سے مزید تحقیقات کی اجازت مل گئی

جعلی اکاونٹس کیس، نیب کو انور مجید سے مزید تحقیقات کی اجازت مل گئی
February 4, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) جعلی اکاونٹس کیس میں احتساب عدالت نے نیب کو انور مجید سے مزید تحقیقات کی اجازت دیدی۔ خواجہ انور مجید سے پوچھ گچھ کی اجازت لینے کیلئے نیب نے احتساب عدالت رجوع کیا۔ نیب کی درخواست پر احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے سماعت کی ۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا خواجہ انور مجید سے مختلف کیسز میں تحقیقات کرنے کی اجازت دی جاے۔ نیب تفتیشی ٹیم کراچی میں انور مجید سے مختلف کیسز میں پوچھ گچھ کرے گی۔ خواجہ انور مجید کراچی میں جوڈیشل کسٹڈی میں ہے۔ احتساب عدالت نے نیب کو خواجہ انور مجید سے تحقیقات کرنے کی اجازت دیدی ۔ خواجہ انور مجید جعلی بنک اکاونٹس، پارک لین سمیت دیگر ریفرنسز میں ملزم نامزد ہیں ۔ خواجہ انور مجید سابق صدر آصف زرداری کے قریبی دوست ہیں۔