Wednesday, April 24, 2024

جعلی اکاونٹس کیس ، آصف علی زرداری کی فرنٹ کمپنی کے ڈائریکٹر اقبال خان نوری گرفتار

جعلی اکاونٹس کیس ، آصف علی زرداری کی فرنٹ کمپنی کے ڈائریکٹر اقبال خان نوری گرفتار
April 18, 2019

 اسلام آباد (92 نیوز) جعلی بینک اکاونٹس کیس میں ایک اور اہم گرفتاری ہو گئی۔ آصف علی زرداری کی فرنٹ کمپنی کے ڈائریکٹر اقبال خان نوری کو گرفتار کرلیا گیا۔

 پرتھینون کمپنی کے اقبال خان کو نیب راولپنڈی میں طلب کیا گیا اور پھر گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

نیب نے الزام عائد کیا ہے کہ پارتھینون کمپنی جعلی اکاوئنٹس اسکینڈل میں ملوث ہے اور آٓصف زرداری کی پارک لین کمپنی کیلئے کام کرتی ہے۔ اقبال خان نوری نے نیشنل بینک سے ڈیڑھ ارب روپیہ قرض لیا جو بڑھ کر ساڑھے تین ارب ہو گیا۔ ملزم پر غیر قانونی  طریقے سے پیسوں میں اضافہ کرنے کا بھی الزام ہے۔

ملزم کو اسلام آباد کی احتساب عدالت کے روبرو پیش کیا گیا جہاں نیب نے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے اقبال خان نوری کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

 ملزم کی کمرہ عدالت میں فیملی سے ملنے کی استدعا بھی عدالت نے منظور کر لی۔